![]() | ISC2018: Third International Seerah Conference 2018 Allama Iqbal Open University, H-8 Islamabad, Pakistan, October 4-5, 2018 |
Conference website | http://isc.aiou.edu.pk/ |
Submission link | https://easychair.org/conferences/?conf=isc20182 |
Abstract registration deadline | July 2, 2018 |
Submission deadline | August 21, 2018 |
تیسری دو روزہ بین الاقوامی سیرت کانفرنس
فقہ السیرۃ: اصولی مباحث اور عصری تطبیقات
( 4-5 ،اکتوبر 2018ء )
Third International Seerah Conference
On
(Fiqh al‐Seerah: Core Themes and Contemporary Applications)
October, 4-5, 2018) )
تعارف
مسلمانوں کو اللہ تعالی نے قرآن مجید اور ذات رسالت مآب ﷺ کی صورت میں دو لازوال نعمتیں عنایت کی ہیں۔ امرواقع یہ ہے کہ یہ دونوں نعمتیں ایک ہی حقیقت کے دورخ ہیں ۔ ذات رسالت مآب ﷺ کے اُسوہ حسنہ کو الہامی کتاب کی شکل میں دیکھیں تو وہ قرآن مجید کی صورت میں نظر آتا ہے اور قرآن مجید کو انسانی پیکر کی شکل دی جائے تو وہ آپ ﷺ کی ذات ستودہ صفات ہے ۔ گویا کہ رسول اللہ ﷺ کی سیرت طیبہ ہی دین اسلام کی بنیاد ہے جس کے فہم وتفقہ کے بغیر نہ تو کتاب اللہ کا فہم اور نہ ہی شریعت مطہرہ پر عمل کرنا ممکن ہے ۔
"فقہ السیرۃ " سے مراد نبی اکرم ﷺ کی حیات طیبہ کا گہرا فہم وادراک ہے ۔ اس اعتبار سے سیرت کی تاریخی تحقیق، کلامیات سیرت پر بحث وتمحیص ، سیرت کے ادبی و اجتماعی پہلؤوں کا فہم ، سیرت کے احداث ووقائع کی تحلیل وتاویل اور سیرت طیبہ سے احکام ومسائل کا استنباط ،سب ہی کا تعلق "فقہ السیرۃ " سے ہے ۔ یہی وہ موضوع ہے جس کی بنیاد پر تاقیامت انسانی معاشروں میں پیش آنے والے مسائل وتحدیات کے لئے ایسا مناسب راستہ مہیا کیا جاسکتا ہے جو کامیابی کی منزل پر گامزن ہوتا ہے ۔
اسی اہم کام میں پیش رفت کے لئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے "فقہ السیرۃ : اصولی مباحث اور عصری تطبیقات " کے عنوان سے بین الاقوامی سیرت کانفرنس کے انعقاد کا اہتمام کیا ہے ۔ یہ موضوع اپنے مشمولات ومحتویات کے اعتبار سے بہت وسیع ہے ، محض ایک کانفرنس سے اس کا احاطہ ممکن نہیں تاہم اس کے چند اہم محاور درج ذیل ہیں جن پر علماء ، محققین ومؤلفین سیرت کو لکھنے کی دعوت دی جاتی ہے ۔
List of Topics
-
-فقہ السیرۃ : تعارفی مباحث
• فقہ السیرۃ : مفہوم ، مباحث اور افادیت
• فقہ السیرۃ میں قدیم وجدید رجحانات کا جائزہ
(سیرت نگار ، فقہاء، مفسرین اور محدثین کا سیرت رسول سے استفادہ واستنباط کا منہج )2-جدید فکری وسماجی مسائل اور ان کا حل فقہ السیرۃ کی روشنی میں
• معاشرے میں جدیدثقافتی تبدیلیاں (فنون لطیفہ وغیرہ ) اور فقہ السیرۃ
• خواتین کی تعلیم وتربیت کا ماڈل : سیرت طیبہ سے استفادہ
• جدید ذرائع معاش اور فقہ السیرۃ
• کفالت عامہ کے جدید مغربی ماڈلز کا مطالعہ سیرت طیبہ کی روشنی میں
• عہد حاضر کی جہادی تحریکوں کا منہج نفاذِ شریعت اوران کے تصورات قتال
• خصوصی افراد کے حقوق اور فقہ السیرۃ
• انسانیت پرستی (Humanism) کا تصور اور سیرت طیبہ
• اسلام کا تصور امت سیرت طیبہ کی روشنی میں
• انسانی بنیادوں پر (ماورائے مذہب ) تعلقات کے درجات اور صورتیں
• غیر مسلموں کی امداد اور بین الممالک امداد باہمی سیرت طیبہ کی روشنی میں
• مذاہب عالم کے مقدسات کی تکریم ورعایت سیرت طیبہ کی روشنی میں (شخصیات ،مقامات،کتب ،تہوار )
• بین الاقوامی تنازعات کا حل اور فقہ السیرۃ
• صلح اور جنگ کی بنیادیں : نبوی معاشرے سے استفادہ
3-ریاست و حکومت کے مباحث اور فقہ السیرۃ
• حکومت اور ریاست: تعریف ، فرق اور حدودکار (نبوی ریاست سے استفادہ )
• سیرت طیبہ کی روشنی میں اسلامی ریاست کا تصور
• دستوری ادارے اور ان کے حدود وضوابط : ریاست نبوی سے استفادہ
• مقننہ اور عدلیہ کاانتخاب اور حدود
• اسلامی ریاست میں عوامی رائے کی اہمیت اور حدود
• عوامی احتجاج : حقوق اور حدود
• ریاست کے داخلی دائرۂ کار میں بین المذاہب ہم آھنگی
4-فقہ الاقلیات اور فقہ السیرۃ
• عہد حاضر میں مسلم اقلیات : مسائل اور ممکنہ تنظیم سیرت طیبہ کی روشنی میں
(یورپ ، امریکہ ، کنیڈا، روس ، چائنہ اور انڈیا وغیرہ کے مسلم معاشروں اور ان کے مسائل کا مطالعہ )
• مسلم اقلیات (منہج دعوت ، سماجی تعلقات ، کاروباری اخلاقیات اور خدمت خلق)
• مسلم ممالک کے غیر مسلم شہری ( اہل ذمہ وامان) کے مسائل اور ان کا حل : سیرت طیبہ سے استفادہ
• عہد حاضر میں مسلم مستضعفین / مہاجرین ( مسلم ممالک کی ذمہ داریاں )
• عہد حاضر میں غیر مسلم ممالک میں مسلم مہاجرین ( مسلمانوں کی ذمہ داریاں )
Venue
Allama Iqbal Open University, H-8, Islamabad, Pakistan
Contact
ڈاکٹر شاہ معین الدین ہاشمی (کانفرنس کو آرڈینیٹر )
سیرت کانفرنس سیکریٹریٹ
شعبہ سیرت سٹڈیز ، کلیہ عربی وعلوم اسلامیہ
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد
Email: seerah.conference@aiou.edu.pk
Website: isc.aiou.edu.pk